سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہمارے اشتہارات بند کر دیئے گئے، اخبار کا مالک عدالت پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈان اخبار کو سرکاری اشتہارات کی بندش، محکمہ اطلاعات اور پی آئی ڈی سے جواب طلب کر لیا گیا،سندھ ہائیکورٹ نےسیکریٹری اطلاعات اور پی آئی ڈی سے 10 مارچ کو جواب طلب کرلیا

درخواست سی ای او ہیرلڈ پبلی کیشن حمید ہارون کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ وجہ بتائے بغیر جنوری 2020 سے روزنامہ ڈان کے اشتہارات بندہیں،وزیراعظم عمران خان نےڈان پر غلط خبروں کی اشاعت کا الزام لگایا تھا،ہمارے ادارے کا مقصد آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانا ہے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ روزنامہ ڈان کو اشتہارات کی بندش بد نیتی پر مبنی ہے،روزنامہ ڈان ملک بھر میں پڑھا جاتا ہے،روزنامہ ڈان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں،غیرجانبدار رپورٹنگ اور اداریہ کی وجہ سے لوگ ڈان پڑھتے ہیں، ادارتی عملہ غیر جانبدار اور آزادانہ کارکردگی کا حامل ہے ادارے سے منسلک صحافی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی شہرت کے حامل ہیں،روزنامہ ڈان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

Shares: