کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

0
30
parliment

کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا سینیٹ اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالہ سے بحث کی گئی

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو کرونا وائرس پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اس مسئلہ پر جو تیاری کی گئی اس پر عوام اور سینیٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،سعودی عرب نے سفر پر پابندی لگا دی ہے ،ایسے حالات میں پاک افغان بارڈر بند ہوتا ہے تو کافی پریشانی ہوگی،پوری قوم اس وقت مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہے،

حکومتی جماعت تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ کرونا وائرس پر ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس بلائیں ،پیرکواجلاس میں معاون خصوصی ظفر مرزا بریفنگ دیں گے،

پیپلز پارٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کا تحفظ ہمارا فرض ہے،ملک میں مہنگائی کا سونامی آ رہا ہے،کرونا وائرس انسانی المیہ ہے،معاون خصوصی صحت کو ایوان میں بلائیں،ملک میں ماسک بلیک میں بانٹے جا رہے ہیں،سننے میں آیا ہے سعودی عرب نے عمرہ کےلیےپروازیں معطل کی ہیں،اگر میں وزیر صحت ہوتی تو اس ایوان کو بریفنگ دیتی،این آئی ایچ میں ایک خاتون کرونا ٹیسٹ کے لیے گئی تو اسے کہا گیا کہ ادھر کوئی ٹیسٹ نہیں ہورہا.

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خا ن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ملک میں پہنچ چکا ہے اورصحت کا وزیرنہیں ہے ،سمندر پار پاکستانی اور اطلاعات کا وزیر نہیں ہے ،یہ ہمیں کہتے تھے کہ خارجہ کا وزیر نہیں ہے،ووہان میں سات پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،عوام کو حکومت پر اعتبار نہیں ہے،تشویش بڑھ رہی ہے،

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے،

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں وائرس کے شبہ میں مزید 2 افراد کو ہسپتال لایا گیا، 45 سالہ خاتون 10 روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جبکہ 55 سالہ شخص محمد ظفر بھی 12 فروری کو زیارتوں کے بعد ایران سے واپس آیا تھا، دونوں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، مزید تصدیق کیلئے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو تفتان میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ تفتان میں رکے ہوئے 273 زائرین جو ایران جانا چاہتے تھے کو فوری طور پر کوئٹہ لایا جائے گ

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 2858 تک پہنچ گئی

کرونا وائرس،54 ممالک میں تصدیق، باقی بھی تیار رہیں، خبردار کر دیا گیا

کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 83,379 تک پہنچ گئی، چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 788 ہو چکی ہے، گزشتہ روز چین میں 44 مزید افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں. دوسری جانب چین میں نئے مہلک کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے

کرونا وائرس نے دنیا میں تیزی سے پھیلنا بھی شروع کر دیا ہے، اب تک 54 ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس سے مزید 256 افراد متاثر ہو گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 22 ہو گئی، جاپان میں وائرس کے اب تک 214 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، اٹلی میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 250 کیس سامنے آ گئے، جس سے مجموعی تعداد 655 ہو گئی

کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

Leave a reply