مزید دیکھیں

مقبول

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر چوہدری سالک کا نوٹس

اسلام آباد:وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں...

منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

قصور بدنام زمانہ منشیات فروش تھانہ صدر قصور کے ہاتھوں...

نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے...

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے،تفتان کوئٹہ ٹرین سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ تفتان مہینے میں چار ٹرینیں چلتی ہیں وہ چاروں واپس آ گئی ہیں ، اب یہ ٹرینیں تاوقت ثانی نہیں چلیں گی، عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر انکا سامان یا کچھ اور بکنگ میں ہے تو وہ واپس لے جائیں

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1232523400456916992

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے مریض آنے کے بعد بارڈر بند کر دیا گیا ہے، وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کا پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے تفتان میں سرحد پر امیگریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

واضح‌رہے کہ ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan