پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ، اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں 15 مشتبہ مریض موجود ہیں، اگر کسی کو بھی کرونا کا شک ہو تو وہ فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرے۔ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد سے سامنے آنے والے دونوں کیسز کا لنک ایران کے ساتھ ہے، دونوں مریض ایران سے حالیہ دنوں میں واپس آئے ہیں، وہ زیارتوں کیلئے ایران گئے تھے۔

ڈاکتر ظفر مرزا نے کہا کہ دونوں مریضوں کی ابتدائی سٹیج پر ہی نشاندہی ہوگئی ، ان کا علاج پہلے سے طے شدہ سٹریٹجی کے مطابق چل رہا ہے جس کے باعث ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پاکستان کے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جس طرح پاکستان اس خطے کا آخری ملک ہے جس میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں اسی طرح ہم اس پر قابو بھی پالیں گے

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس قم شہر میں بہت تیزی سے پھیلا ہے ، ہمارے ایران کے حوالے سے بھی ایئر پورٹس پر چین کی طرح کے پروٹوکول تھے لیکن ہمارے بہت سے زائرین وہاں جاتے ہیں، ان کی واپسی کے دوران کچھ لوگ متاثرہ ہوسکتے ہیں۔ ایئر پورٹس پر سخت سکریننگ کی جارہی ہے اور تفتان بارڈر کو بند رکھا گیا ہے

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے آﺅٹ بریک کو روکنے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، اس کے خلاف قومی اتحاد کی ضرورت ہے، کل ہم تفتان جارہے ہیں اور محنت کے ساتھ وہ تمام اقدامات کر رہے ہیں جن سے پاکستان کے لوگوں کو محفوظ رکھ سکیں، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میں خود اپ ڈیٹ کیا کروں گا، ایسی چیزیں نہ پھیلائیں کہ جس سے خوف و ہراس پھیلے، ہمارا میڈیا پاکستان کو محفوظ بنانے اور اس بیماری کو روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں.

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے مریض آنے کے بعد بارڈر بند کر دیا گیا ہے، وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کا پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے تفتان میں سرحد پر امیگریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

واضح‌رہے کہ ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

چین میں کرونا وائرس سے مزید 52 افراد کی ہلاکت کے بعد اس مہلک مرض سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سات سو پندرہ ہو گئی ہے جبکہ دنیا بھر میں چالیس سے زائد افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق غریب ممالک کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

جنوبی کوریا میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد گیارہ جبکہ متاثرین کی تعداد 11 سو 46 ہے۔ اٹلی میں دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تین سو افراد کرونا کا شکار ہیں۔ اٹلی میں گیارہ ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن ہے۔

ایران میں پندرہ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک سو متاثر ہیں۔ ایران کے نائب وزیرصحت اریج ہریرچی بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔ خبریں ہیں کہ جنوبی کوریا میں امریکی فوجی میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

Leave a reply