بھارتی مسلمانوں اور ہندوؤں کے لئے دعا گو ہوں حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فسادات پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کیلئے بھی دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں پر رحم کرے

باغی ٹی وی : حمزہ علی عباسی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فسادات پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کیلئے بھی دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں پر رحم کرے حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ہندو شخص کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس نے اپنے چھ مسلم پڑوسیوں کو انتہا پسند پندوؤں سے بچاتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اورخود کو آگ کی نظر کر دیا


حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ تعالی بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں پر اپنا رحم کرے اور ان تمام انسانوں پر بھی اللہ تعالی رحم کرے جو ہمارے پڑوس میں مقیم ہیں

انہوں نے لکھا کہ اس امید کے ساتھ میری دعا ہے کہ بھارت متحد ہوکر اس ہندوتوا دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑا ہو

کچھ صارفین کی جانب سے حمزہ علی کو ہندوؤں کیلئے دعا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہندو توا! ہندوؤں کے لیے دعا

صارف کے اس طنز پر حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ کیا سارے مسلمان داعش اور القاعدہ ہیں؟ اسی طرح سارے ہندو بھی آر ایس ایس کے غنڈے اور ہندو انتہا پسند نہیں ہیں


حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پورے بھارت اور دہلی کو مقبوضہ کشمیر بنتا دیکھنا انتہائی افسوسناک ہے اللہ تعالی سب پر رحم کریں

واضح رہے کہ پریمکنت نامی ہندو شخص کے پڑوسی مسلمانوں کے گھر کو کچھ ہندو انتہا پسندوں نے آگ لگا دی تھی جب اس ہندو شخص نے دیکھا کہ اس کے مسلمان پڑوسی دوست کا گھر جل رہا ہے اور وہ سب مشکل میں ہیں تو اس شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے 6 مسلمان دوستوں کی جان بچائی ہندو شخص بری طرح سے جھلس گیا ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

دنیا نئی دہلی فسادات پر نوٹس لے حمزہ علی عباسی کا مطالبہ

Comments are closed.