افغان جنگ میں‌ امریکا کو کتنا نقصان ہوا

باغی ٹی وی :امریکا کو 19 سالہ افغان جنگ میں‌بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، امریکا اور افغانستان کی جنگ میں افغان سیکورٹی فورسز کے تیرہ ہزار افراد مارے گئے، پینسٹھ ہزار طالبان اور اکتیس ہزار عام شہری جان سے گئے- مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد صرف دو ہزار تین سو چھپن ہے، ان کے ساتھ دیگر ممالک کے صرف گیارہ سو فوجی لقمہ اجل بنے- اس جنگ کا نقصان پاکستان نے بھی اٹھایا اور تقریباً ستر ہزار پاکستانی جان گنوا بیٹھے- امریکا کے اتحادی آج بھی خوشحال ہیں، امریکا بھی ویسا ہی ہے جیسے ہمیشہ تھا- طاقتور، محفوظ، مالی طور پر مستحکم اور امیر- افغانستان زخمی ہے، کھنڈر ہے، بھوکا ہے، غریب ہے، تعلیم اور سہولیات سے محروم ہے- پاکستان بد حال ہے، پریشان ہے، مقروض ہے-

کفر اور باطل کی اس جنگ میں آپ کو فتح مبارک ہو- لیکن ذرا سوچئے، کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے- اور جو کھویا ہے اسے پھر سے پانے میں کتنا وقت لگے گا-

واضح‌رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔ امریکا نے دوحہ امن معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مزید کردار کے لیے پرامید ہیں۔ نمائندہ افغان طالبان ملا عبدالغنی برادر نے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون پر اسلام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Shares: