پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ شہروز نے اپنی شادی ختم ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کر دیا

باغی ٹی وی : معروف اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ شہروز نے اپنی شادی ختم ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کر دیا اور اپنے اس فیصلے کو ذاتی اختلافات قرار دیا پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سائرہ شہروز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اور شہروز سبزواری کی شادی ختم ہونے کے حوالے سے ایک پوسٹ کی
https://www.instagram.com/p/B9KJcjApaMn/?igshid=16nhgnvwm7k19
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج کچھ ناقابل برداشت ذاتی اختلافات کی وجہ سے میں نے اور شہروز نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے لکھا کہ اس مشکل فیصلے میں ہماری واحد امید صرف ہماری بیٹی ہے اور وہ یہ ہے کہ اس فیصلے سے ہم اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بن سکتے ہیں اور اسے وہ پیار دے سکیں گے جس کی وہ حقدار ہے

سائرہ نے لکھا کہ ہم میڈیا اور عوام دونوں سے دراخوست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری ذاتی زندگی کا احترام کریں اور اس میں مداخلت نہ کریں

دوسری جانب اداکار شہروز سبزواری نے بھی وین سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی
https://www.instagram.com/p/B9KJyRwjR_n/?igshid=1rc92h6g73zaf
اداکار نے لکھا کہ آج کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے میں اور سائرہ نے ہماری شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے سے ہم کوشش کریں گے اپنی بیٹی کے لیے بہترین والدین بن سکیں اور ہماری بیٹی ہم دونوں کا احترام کرے اور ہم سے محبت کرے

شہروز نے بھی میڈیا اور عوام سے اس مشکل وقت میں ان کی ذاتی زندگی کا احترام کرنے اور مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی

گژشتہ سال دسمبر میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سائرہ اور شہروز سبزواری کے طلاق ہوگئی ہے جس کے بعد شہروز کے والد بہروز سبزواری نے ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ شہروز اور سائرہ کی طلاق نہیں ہوئی ہے بلکہ سائرہ کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے وہ اپنے والد کے گھر رہ رہی ہے

شہروز سبزواری نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پراپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سائرہ اور ان کے درمیان طلاق کی تردید کی تھی

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز سبزواری کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور 2014 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی

شہروز سبزواری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں صدف کنول نے افواہوں کی تردید کر دی

Shares: