پشاور: پشاورہائی کورٹ نے ملازمین کوہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے روک دیا،اطلاعات کےمطابق ہائی کورٹ نے وبا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عدالتی عملے کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے کے مطابق ہائی کورٹ اور جوڈیشری ڈسٹرکٹ کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگیا، بیمار اہلکار اسپتال جاکر اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں۔ عدالتی عملہ ایک دوسرے سے روایتی طریقے سے نہ بغل گیر ہوگا اور نہ ہی ہاتھ ملائے گا۔ جو ملازمین بخار یا کھانسی کا شکار ہوں منہ پر ماسک پہن کر آئیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین روزانہ کی بنیاد پر نیا ماسک لگائیں گے، واش رومز میں تولیے اور رومال کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کو کورونا کے خدشے کے پیش نظر 9 نکاتی ہدایت نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Shares: