کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ئنی حکمت عملی
باغی ٹی وی :حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ئنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پولیو ٹیمز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس کی کمیونٹی کی سطح پر آگاہی اور نشاندہی کے لیے پولیو سرویلنس ٹیمز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جاری مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز بھی اپنی خدمات دے گے۔جاری مراسلہ کے مطابق پولیو ایمرجنسی سنٹر کے ووکرز کورونا سے متعلق آگاہی اور کسیز کی بروقت نشاندہی کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پولیو ورکرز کو کورونا سرویلنس کے حوالےسے باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی۔
واضحرہےکہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی صحتیابی کی تعداد کا علم ہو کر کورونا وائرس سے بے جا خوف سے دور رہنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے.:دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے.
اس سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔








