لاہور:”میلہ لوٹ لیا” میں نے اہل پاکستان نے لوٹ لیا،میں کچھ بھی نہیں یہ اللہ کا انعام ہے ،مشہورسنگر،اداکارعلی ظفرکی مبشرلقمان سے انتہائی اہم گفتگو،باغی ٹی وی کےمطابق مشہورگلوکار،اداکارعلی ظفرکی پی ایس ایل کےلیے مشہورگانے کوچارچاند لگنےپربڑی مہذبانہ ،مدبرانہ گفتگونے علی ظفرکواوربھی ممتاز کردیا ،
باغی ٹی وی کے مطابق علی ظفرنے معروف اینکر، سینئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اس گانے کی تیاری سے لیکرآبیاری تک تمام مراحل کے بارے میں بتادیا، ایک موقع پرجب مبشرلقمان نے علی ظفر سے پوچھا کہ آپ کو پتہ ہی ہےکہ پی ایس ایل کوخوبصورت بنانے کے لیے بہت سے لوگوں کوآزمایا گیا لیکن کوئی بھی بہترپرفارمنس نہ دکھا سکا لیکن یہ اعزاز آپ کے حصے میں آیا ہے اس کی کیا وجہ ہے ،
اس پرعلی ظفر نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ بھی نہیں یہ جوکچھ ہوا اللہ کے فضل سے ہوا ہے صرف پانچ دنوں میں ایک گانا لکھنا پھر اس کی تیاری کرنا ، اورپھرمیوزک کے لیے لوازمات پورے کرنا ممکن نہ تھا ، اوراب یہ ہوگیا ہے تو اب یہ یقین ہے کہ یہ اللہ کے فضل کے بغیر ممکن نہ تھا ،
مبشرلقمان نے اس موقع پربہت خوبصورت سوال کیا کہ اس پرآپ کس کوکریڈٹ دینا چاہیں گے تو پہلے تو علی ظفر نے اہل پاکستان اوراپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اوران کواس گانے کا کریڈٹ دیا لیکن جب مبشرلقمان نے علی ظفر سے یہ پوچھا کہ کیا آپ کے گھروالوں کو کریڈٹ نہیں جاتا کہ جن کی دعاوں سے آپ اتنا بڑاکام بہت کم دنوں میں اورکامیاب ترین کرنے میں کامیاب ہوئے توعلی ظفر نے سب سے پہلے اپنی والدہ ، پھر اہلیہ اورایسے ہی دیگرگھروالوں کوکریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ میرے ساتھ تعاون نہ کرتے تومیرے لیے ممکن نہ تھا کہ میں پی ایس ایل کے لیے اتنےکم وقت میں اتنا خوبصورت گانا تیار کرتا
ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ مبشربھائی مجھے ان چارپانچ دنوں میں بہت سی چیزیںسیکھنے کوملیں ، میں نے دیکھا ہےکہ میرے ملک کے نوجوانوں میں اہلیت ہے وہ بہت کچھ ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کومواقع ملنے چاہیں ،ان کوآگے لانا چاہیے ،علی ظفر نے کہا کہ ہمارے نوجوان ضائع ہورہے ہیں ہمیں ان کوگائیڈ کرنا چاہیے
علی ظفر سے گفتگوکرتے ہوئے مبشرلقمان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہےکہ آپ کواس گانے کی تیاری کے دوران اپنی بیٹی کی سالگرہ اورپھراپنی اہیلہ کی سالگرہ کوبھی انجوائے کیا ہے تو علی ظفر نے کہا کہ واقعی ہی ایسا ہی ہے ، علی ظفر کہتے ہیں کہ اللہ کا فضل ہے ، اس میں انسان کا کوئی کردار نہیں
مبشرلقمان نے علی ظفرکوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں سے آپ کے لیے حالات سازگارہونے لگے ہیں ، آپ کے خلاف توالزامات تھے آپ ان سے باعزت بری ہونے لگے ہیں ، آپ کے گانے بڑے ہٹ ہورہے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے آپہ کا وقت نہیں پھیر دیا ،یہ بھی آپ کے لیے ایک اچھی بات ہے ،
ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ میں کسی کامیابی کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتا ، یہ اللہ کے فضل کے سوا کےکچھ نہیں ، ایک سوال پھر جب مبشرلقمان بڑے مزاحیہ انداز میں کہا کہ علی ظفرآپ لاہورقلندرز کےلیے کوئی ایسا گانا نہیں گا سکتے جس سے لاہورقلندرزبھی کوئی میچ جیت سکے
مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے بہت ہی مہذبانہ طرزگفتگواختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ بھی نہیں ، مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہاکہ یہ سب صبر کا پھل ہے،جب مبشرلقمان نے جاتے جاتے علی ظٍفرسے پوچھا کہ کوئی خاص پیغام اپنے چاہنے والوں کےلیے توعلی ظفر نے بڑی ادبی گفتگوکرتے ہوئے کہہ دیا کہ "آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے” کیوںکہ اگراہل پاکستان مجھے عزت نہ دیتے تومیرے گانے کا کیا کمال تھا








