پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض کی شناخت
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض کی شناخت
باغی ٹی وی :پاکستان میں ایک اور مریض کی شناخت کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے . معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کورونا وائرس کے پانچویں مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور اُس کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ مریض کا نام اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات نہ دیں۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔
جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سےزائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔