ہواؤں کا رخ بدل گیا، تحریک انصاف کے رہنما کو نیب نے طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ملتان نےپی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو ایک بارپھر طلب کرلیا،شوکت بسرا کو اثاثہ جات انکوائری میں 6 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے.

نیب ملتان کی شوکت بسرا کواثاثوں کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، دوسری جانب شوکت بسرا نے نیب کے کال اپ نوٹسز کو ہائیکورٹ میں چیلنچ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ ملزم بناکرمیرےخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،ڈی جی نیب ملتان کےخلاف چیئرمین نیب کو درخواست دے رکھی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ ماہ جنوری میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب نے شوکت بسرا کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی،اس روز قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی تھی جن میں سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کی انتظامیہ، ٹی ای پی اے، ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگر، محمد رمضان اعوان سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شعبہ سندھ اور دیگر، ایکسین محمد عاشق، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ریاض گیپکو گوجرانوالا اور دیگر، بینک آف خیبر پشاورکے افسران و اہلکاران اوردیگر، سردار عاشق حسین خان گوپانگ سابق ممبر قومی اسمبلی، جاوید اقبال پٹواری علی پور مظفر گڑھ اور دیگر، میسرز ٹیچنگ ہاسپٹل سینئر پرچیز آفیسرز/آفیشلز آف ٹیچنگ ڈی ایچ کیو ہاسپٹل ڈی جی خان فارمیسی سپلائرز اور دیگر، شوکت بسراسابق ایم پی اے/ پارلیمنٹری سیکرٹری پنجاب ہاورن آباد بہاولنگر اور دیگر، میسرز عبداللہ شاہ غازی شوگرملز لمیٹڈ کے مالکان/ڈائریکٹرز اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔

Shares: