لڑکا پیدا کرنے کیلئے دس دس بچے پیدا کروائے جاتے ہیں : رضا رومی

لاہور:لڑکا پیدا کرنے کیلئے دس دس بچے پیدا کروائے جاتے ہیں ،اطلاعات کےمطابق رضا رومی بھی زنانہ تحریک آزادی "میرا جسم میری مرضی” کو پروان چڑھانے کے حامی نکلے ،باغی ٹی وی کے مطابق مشہورصحافی رضا رومی بھی خواتین کی آزادی کی تحریک "میرا جسم میری مرضی ” کے بہت بڑے حامی بن کرسامنے آگئے ہیں‌

 

ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر”میرا جسم میری مرضی ” کے نعرے کی حمایت کرتے ہوئے رضارومی توبہت سی حدیں پارکرگئے ،رضا رومی کہتے ہیں کہ لڑکا پیدا کرنے کیلئے دس دس بچے پیدا کروائے جاتے ہیں۔ لاکھوں عورتوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکا جاتا ہے! ان کی صحت، رضامندی اور وجود کچھ معنی نہیں رکھتا۔

پاکستان میں خواتین کی آزادی کی تحریک کے بارے میں مزید کہتے ہیں کہ “میرا جسم میری مرضی” اس طرح کی کئی شرمناک روایتوں کو ترک کرنے کی ابتدا ہے!

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں خواتین کوپاکستان کے اسلامی معاشرے میں بگاڑپیدا کرنے کے لیےجس طرح استعمال کیا جارہا ہے اس کی حمایت میں بیگانے نہیں اپنے بھی اپنا بھرپورحصہ ڈال رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ رضا رومی جیسے صحافی بھی اپنے بیانات سے خواتین کی تحریک کوپروان چڑھانے کے کوشش کررہے ہیں

Comments are closed.