سرینگر: مقبوضہ جموں وکشمیر:پولیس نے کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران ضلع کشتواڑ میں پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک آپریشن میں ضلع کے علاقے مروہ میں غلام حسین ، ذاکر حسین اور بشیر احمد سمیت پانچ نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے ان پر حریت پسندوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیاہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع کشتواڑمیں 2000سے اب تک 73مختلف واقعات میں 102افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 77واقعات میں 97افراد شہید کئے گئے جن میں26شہری شامل ہیں۔ضلع کشتواڑمیں اسی عرصے میں 18سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

Shares: