قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ دیتی ہے، آرمی چیف

0
27

قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کا حوصلہ دیتی ہے، آرمی چیف

باغی ٹی وی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کے قریب ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ انہوں نے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں کراچی کور کی ٹیم بہترین قرار پائی جبکہ بین الاقوامی ٹیموں میں ترکی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے شرکا کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا موقع ملا۔

مقابلوں میں پاک فوج کی 7 ٹیموں اور پاک فضائیہ کی ٹیم سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں۔ مقابلوں میں جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ مقابلوں کا مقصد انسداد دہشتگردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک جوانوں کا طرہ امتیاز ہے۔ چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار اور ذہانت کی ضرورت ہے۔ قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی مشکلات سے نمٹنے کی طاقت دیتی ہے۔

Leave a reply