اسلام آباد: پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ،بے نظیربھٹوایئرپورٹ کے بارے میں بھی اہم فیصلہ ،اطلاعات کےمطابق ایوی ایشن ڈویژن نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کا اسلام آباد منتقلی سے متعلق فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے اور اسے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی بے نظیربھٹو ایئرپورٹ کی پارکنگ کو کمرشل استعمال میں لانے پر بھی غور کررہی ہے تاہم ’ڈیلٹا ٹیکسی جنرل ایوی ایشن رن وے‘ پاکستان ایئر فورس کے پاس ہی رہے گا۔

اس حوالے سے پاکستان ایئرفورس اور ایوی ایشن ڈویژن کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور حتمی پلان وزیر اعظم عمران خان کو منظوری کے لئے جلد بجھوایا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس رواں سال اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کی وجہ ہوا بازی ڈویژن کا اسلام آباد میں ہونا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی نمائندگی نہیں تھی، سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے بھی شرکت نہیں کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے حکومتی ادارہ ہے اور 96 فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں

Shares: