ماروی سرمد اور خلیل الرحمن کی بحث کے بارے وزیر اعظم کی معاون خاص فردوس عاشق اعوان کا بھی بیان سامنے آگیا
باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کی معاون خاص فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا انہوں نے ماروی سرمد کے خلاف خلیل الرحمن قمر کے رد عمل پر افسوس کا اظہار کیا
معاون خاص نے لکھا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے خاتون کی عزت وقار اس کی حیا ہے میڈیا یا کسی بھی فورم پر عورت کی تخحیک و تذلیل نا قابل قبول رویہ ہے
وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے۔خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے ۔ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے ۔ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 5, 2020
انہوں نے کہا ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے میڈیا کو ایسے حساس معاملے پر زیادہ ذمہ داری کا مطاہرہ کرنا چاہیئے
فردوس عاشق کی اس ٹویٹ پر صارفین نے کمنٹس کئے
صارفین نے ڈاکٹر فردوس عاشق سے منصور علی کی خلیل الرحمن کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا
ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہْ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں ۔ پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں ۔ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں ۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) March 5, 2020
اپنی ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس اعوان میں لکھا کہ ہر مسلمان کا رول ماڈل حضرت فاطمہ زاہرہ کی سیرت طیبہ ہے اور امہات المومنین جیسی ہستیاں ہیں پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ تجارت پیشہ تھیں اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں