سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایل پی جی ڈیلر عوام کو لوٹنے لگے ۔ لیکن انتظامیہ خاموش تماشاٸ بنی ہوٸ ھے ۔ شہریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں ایل پی جی کی قیمت 130 روپے کی بجاۓ 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ھے ۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کمی سے قبل سرگودھا شہر و گردونواح میں 125 سے 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی ۔ جونہی حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کمی کی گٸ ۔ تو ایل پی جی ڈیلرز نے قیمت 150 روپے فی کلو کر دی ۔ جبکہ سرکاری طور پر ایل پی جی کی نرخ 130 روپے ہونی چاہیۓ ۔ مگر ڈیلرز کی مبینہ ملّی بھگت سے ایل پی جی 150 روپے میں فروخت ہو رہی ھے ۔ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ھے ۔ جبکہ ایل پی جی ڈیلرز عوام کو لوٹنے لگے ھیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ھے کہ وہ مہنگے داموں اشیا ٕ فروخت کرنیوالوں کو کنٹرول نہ کرنیوالے افسران کو فوری طور پر صوبہ بدر کریں ۔ اور انہیں آٸندہ کسی ایسی پوسٹ پر تعینات نہ کیا جاۓ جو عوامی مفاد کےلیۓ ھیں ۔

Shares: