معروف ملٹی میڈیا جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے کہا انہیں اچھا لگتا ہے جب مرد احترام میں اپنی نشست خواتین کو دے دیتے ہیں

باغی ٹی وی: معروف جرنلسٹ مونا خان نے عورت مارچ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا جہ مجھے اچھا لگتا ہے اپنے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا جب وہ مجھے ٹھنڈک لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے جب وہ ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ اپن احق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ تم میری ہو


ان کی اس ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے نادیہ مرزا نے لکھا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب ای ٹی ایم یا بینک کی لمبی لائن میں کھڑے مرد عورت کے احترام میں اسے اپنی جگہ دیتے ہوئے سائیڈ پر ہو جاتے ہیں

ان کے اس ٹویٹ کا کمنٹ مونا خان نے کچھ اس طرح کیا تھا کہ جی بالکل اکثر ایسا ہوا ہے بینک میں بل جمع کروانے جاؤ تو وہ بھی ترجیحی بنیادوں پر ہو جاتا ہے بغیر انتظار کئے


اب جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے بھی نادیہ مرزا کی ٹویٹ کا ری ٹویٹ کیا اور عورت مارچ اور آزادی کے بارے میں اور مردوں کا عورتوں کو معاشرے میں دیئے جانے والے احترام کو اجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب مرد احترام میں اپنی نشست خواتین کو دے دیتے ہیں

ان کے اس ٹویٹس پر لوگوں نے بھی مخلتف کمنٹس کئے ان کو سراہا اور بعض صارفین نے اس حوالے سے اپنے اپنے تجربات بھی لکھے

ایک صارف نے لکھا کہ ہم پنجاب پولیس سے اپیل کرتے ہیں وہ عورت مارچ کے دوران خواتین پر لاٹھی چارج کر کے انہیں مردوں کے برابر ہونے کا پہلا حقوق دیا جائے

جرنلسٹ نادیہ مرزا کا عورت مارچ کے بارے میں رائے کا اظہار

معروف جرنلسٹ مونا خان کا عورت مارچ کے حوالے سے خوبصورت پیغام

فیروز خان نے عورت مارچ کے خلاف قرآن پاک کی آیت پیش کر دی

Shares: