نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات پر فوری عملدرآمد کے لئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ مسائل کے فوری حل کے لئے اپنی کارکردگی مثالی بنائیں اور تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ضلع کی پوری ٹیم تندہی سے کام کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ عوامی مسائل بروقت اور میرٹ پر حل کئے جائیں۔انہوں نے محکمہ انہار سے متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی شکایات سیل قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ انہار سمیت تمام محکموں سے متعلقہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی شکایات و مسائل کو ایک ہفتہ میں حل کرکے متعلقہ ادارے ڈپٹی کمشنر آفس کو آگاہ کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: