فلمی صنعت کی بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی فردوس عاشق اعوان

0
52

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے فلم اور سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

باغی ٹی وی :لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہاکہ نئی فلم پالیسی سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی ہےجس میں فلم ،سینما کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انہوں نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد مختلف صوبوں نے سینسر بورڈ قائم کیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نہ کوئی پالیسی بن سکتی ہے نہ اس پر عمل ہوسکتاہے

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نئی فلم پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل کی جائیں گی فلم صنعت کی بحالی کےلیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی آج نوجوانوں کے پاس تفریح کے مواقع نہیں ہیں معیشت کو چلانے کےلیے فلم پروڈیوسرز بھی اپنا کردار ادا کریں

معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا روشن چہرہ عالمی سطح پر لانے کیلئے سینما کی بحالی ضروری ہےفلمی صنعت کے ذریعے تہذیب اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں حکومت ملک کے اصل تشخص اور ثقافت کو اجاگر کرنے کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کرے گی

فردوس اعوان نےمزید کہاکہ فلم کو سینسر کرنےکا اختیار فیڈرل سینسر بورڈ کےپاس ہوگا صوبائی حکومت کی مشاورت سے فیڈرل سینسر بورڈ تشکیل دیاجائےگا

Leave a reply