بھارتی معروف گلوکار ہ نیہا ککڑ نے اپنے نئے بنگلے اور پُرانے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں
باغی ٹی وی : معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے تصویر اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے بنگلے کی اور ایک کمرے پر مشتمل اپنے پرانے گھر کی کچھ تصاویر شیئر کیں
گلوکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان تصاویر میں نظر آنے والے اس بنگلے کی مالکن میں ہو اور تصویر میں نظر آنے والا دوسرا گھر بھی میرا ہے جہاں میں پیدا ہوئی
بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ میرے پرانے گھر میں صرف ایک کمرہ تھا جس میں میری والدہ نے ایک میز کو باورچی خانے کی شکل دی ہوئی تھی اور وہ گھر ہمارا اپنا نہیں تھا بلکہ کرائے کا تھا ہم اس کا کرایہ ادا کرتے تھے
انہوں نے لکھا کہ میں جب اسی شہر میں اپنے بنگلے کو دیکھتی ہوں تو جذباتی ہو جاتی ہوں
نیہا ککڑ نے اس پوسٹ میں اپنے بھائی ٹونی ککڑ بہن سونو ککڑ، والدین اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا
نیہا ککڑ نے نئے اور پرانے گھر کی تصویر انسٹا گرام سٹوری پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ غریبی بھی دیکھی ہے اور امیری بھی دیکھی ہے کبھی غریبی پر افسوس نہیں کیا اور اب امیری پر ناز نہیں کرتی
واضح رہے کہ نیہا ککڑ بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ہیں ان کے مشہور گانوں میں یاد پیا کی آنے لگی ،تو ہی یار میرا ،ملے ہو تم اور اس کے علاوہ دیگر گانے شامل ہیں
نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونو ککڑ بھی بالی وڈ کے بہترین گلوکار ہیں