ملتان:مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں، ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

Shares: