نوجوانوں کے لیے اسکالر شپ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت بھی ضروری، صدر مملکت

باغی ٹی وی :نوجوانوں کے لیے جدید تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ اور اسکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت پر توجہ بھی ضروری ہے، ملکی ترقی کے لئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر کام تیز کرنا ہو گا۔

اپنے تعریفی اور تحنیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا ، ملکی نوجوانوں کو ًڈیجیٹل پاکستان اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے جوڑنے کے منصوبہ سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی وفد کے ہمراہ صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔ سربراہ ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس بھی ملاقات میں شریک تھیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس منصوبے میں نوجوانوں کے متحرک کردار پر گفتگو کی اور کہا کہ دیگر ممالک آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں بہت آگے نکل چکے، پاکستان اپنے نوجوانوں کو ہر قسم کی تکنیکی اور ڈیجیٹل اسپورٹ فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ ملکی نوجوانوں کو روائتی طریقوں سے ہٹ کر جدید ترین اسکل سیٹ اپ فراہم کرنا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان منصوبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت نوجوانوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ اہم فیصلے کر لئے ہیں نوجوانوں کو ملکی معیشت میں متحرک شراکت دار بنائیں گے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارت کے مواقع فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Shares: