اسلام آباد:عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ یاترا کی دعوت قبول کر ہی لی .وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ دورے پر امریکا جائیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان 20 سے 24 جولائی تک امریکا میں رہیں گے، وزیراعظم عمران خان دورۂ امریکہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کے بعد وہاں موجود اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہاں پاکستانی اور بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کرینگے۔یاد رہے کہ وزیر اعطم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے باغی ٹی وی پہلے ہی خبر دے چکا ہے کہ عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ یاترا کی دعوت دے دی ہے.

Shares: