سوات میں پھرمیلے سجنےلگے ، مالم جبہ میں پہلی بار ِاسنو میراتھن کے انعقاد سے اتھلیٹس بھی خوش اورسواتی بھی

0
99

سوات :سوات میں پھرمیلے سجنےلگے ، مالم جبہ میں پہلی بار ِاسنو میراتھن کے انعقاد سے اتھلیٹس بھی خوش اورسواتی بھی ،اطلاعات کےمطابق سوات کی برفیلی وادی مالم جبہ میں پہلی بار اِسنو میرا تھن ریس کے مقابلے ہوئے جس میں خاتون سمیت 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام برف پوش وادی مالم جبہ میں میراتھن ریس منعقد کی گئی۔میراتھن ریس میں 5، 10 اور 21 کلومیٹر ریس کی 3 گیٹیگریز شامل تھیں، ایتھلیٹس نے برفیلی وادی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو زندگی کا بہترین تجربہ قرار دیا۔5، 10 اور 21 کلومیٹر کی کیٹیگری میں محمد رحیم، محب اللہ اور سہیل عامر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مالم جبہ سے ذرائع کےمطابق اس ریس کے بعد کھلاڑیوں نے برفباری کے دوران رقص سے خون کو گرمانے کی بھی کوشش کی۔اس موقع پر ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ اس ریس میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا، برفباری کے باعث مناظر بھی اچھے تھے اور ہم اس سے بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔کھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ برفباری میں دوڑنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ برف کی وجہ سے چلنے اور دوڑنے میں دشواری ہوتی ہے۔منتظمین نے اسنو میراتھن ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں میڈلز، سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

Leave a reply