عالمی منڈی میں تیل کی قیمت انتیس سال کی کم ترین سطح پر آ چکی

باغی ٹی وی :عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے .پیداواری ممالک میں ڈیل نہ ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت انتیس سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستانی عوام کو پٹرول میں فی لٹر پچیس سے تیس روپے کم ملنے کی توقع ہے۔

سعودی عرب کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں 1991ء کی خلیجی جنگ کے بعد کم ترین سطح پر آئی ہیں۔ اس کے بعد امریکی خام تیل میں 31 فیصد کمی کے بعد 28.56 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 29 فیصد کمی سے 32.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح‌رہے کہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 30 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہیں۔

تیل کی قیمتیں برقرار رہیں تو درآمدی بل 50 کروڑ ڈالر ماہانہ کم ہوگا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئیگی۔ مارچ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈجٹ میں رہ سکتی ہے جبکہ اس سے شرح سود کم کرنے میں مدد ملے گی

Shares: