غلیظ عورت مارچ کے سامنے بندھ نہ باندھا گیا تو یہ ہمارے سماج کو نگل جائے گا اینکر امیر عباس

0
50

معروف جرنلسٹ اور اینکر امیر عباس کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا اس بے ہودہ عورت مارچ کی لاش سے بہت جلد ہی بدبو اور تعفن اٹھنا شروع ہو گیا ہے

باغی ٹی وی: معروف جرنلسٹ اور اینکر امیر عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عورت مارچ کے حوالے سے ایک گھٹیا اور نازیبا نعرے پر مشتمل بینرز اور پوسٹ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ہوا اس بے ہودہ عورت مارچ کی لاش سے بہت جلد ہی بدبو اور تعفن اٹھنا شروع ہو گیا ہے


انہوں نے لکھا کہ میں دو روز پہلے تک اس مارچ کا حامی اور اس کے نعروں کا مخالف تھا لیکن اب میں اس غلیظ مقاصد والے مارچ کا بھی مخالف ہوں اگر اس غلیظ مارچ کے سامنے بندھ نہ باندھا گیا تو یہ ہمارے سماج کو نگل جائے گا

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے عورت مارچ اور اس میں بولے جانے والے نعروں سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے اور ہر کسی نے اس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا یہ مسئلہ تب زیادہ صورتحال اختیار کر گیا جب ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کی بحث کے دوران خلیل قمر نے فحش اور بے ہودہ نعرے پر ماروی سرمد کو نازیبا الفاظ اور گالیاں سنا دیں جس پر متعدد معروف شخصیات نے خلیل الرحمن قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پاکستانی عوام نے خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ کیا

واضح رہے کہ 8 مارچ کو پاکستان میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا ملک بھر کے بڑے شہروں میں عورت مارچ اور حیا مارچ کی ریلیاں نکالیں گئیں جس میں زندگی کے تما م شعبہ جات کے علاوہ متعدد معورف شخصیات نے بھی شرکت کی

Leave a reply