اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں، مریم نفیس

0
96

مریم نفیس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھجوائے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

باغی ٹی وی: مریم نفیس نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خود کو ہراساں کرنے والے شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر بھجوائے گئے پیغامات کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا اور پیغامات صاف پڑے جا سکتے ہیں پیغامات بھیجنے والے مرد نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھتے ہیں پیغام بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ انہیں نہیں جانتیں مگر بطور اداکارہ وہ ان سے واقف ہیں اور ان سے کچھ گھنٹوں کے لئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور اگر وہ انہیں اپنے مینیجر کا نمبر فراہم کریں تو وہ ان سے معاملات طے کرنے کو تیار ہے
https://www.instagram.com/p/B9br5sbj4cS/?igshid=1oga4q5h87q1z
اس شخص نے اداکارہ کو لکھا کہ وہ ان کے ساتھ کچھ گھنٹے گزارنا چاہتا ہے اور وہ اس کے بدلے اداکارہ کو خطیر رقم بھی دینے کو تیار ہے

پیغام بھیجنے والے شخص نے اداکارہ کو بتایا کہ وہ ان سے کہیں بھی، کسی بھی جگہ یہاں تک کہ دوسرے ملک میں بھی ملاقات کرنے کو تیار ہے اور اس کے عوض وہ اداکارہ کو ڈھائی سے 3 لاکھ روپے تک کی رقم بھی فراہم کر سکتا ہے

انجان شخص سے ملاقات اور اس کے عوض پیسوں کی پیش کش پر اداکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میں اداکارہ ہوں جسم فروش نہیں اداکارہ نے لکھا کہ یہ مجھے ذہنی صحت کو متاثر کر رہا ہے اور یہ بات میرے لئے پریشان کن ہے کہ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ میرا کاروبار کیا ہے اداکارہ نے لکھا نہیں میں بکاؤ نہیں ہوں

اداکارہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ حنا خواجہ بیات سمیت کئی افراد نے نے ان کی اس پوسٹ میں دیئے گئے کرارے جواب پر سراہا اور انہیں پیغامات بھجوانے والے کے عمل کی مذمت کی

Leave a reply