پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی
باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ایم پی ایز پرانے لوٹے ہیں، یہ لوٹے ایم پی ایز پہلے بنی گالہ بھی جا چکے ہیں۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر تحریک انصاف کو ایم پی ایز کی حمایت کا شوق ہے تو ان کا استعفیٰ دلوائے، پی ٹی آئی کی نام نہاد صاف ستھری سیاست کا حال دیکھ لیں، ان ایم پی ایز کو نوٹس کے حوالے سے صوبائی پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے