فیروز خان کے بعد دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پاکستانی معروف اداکار فیروز خان کے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد اب ان کی بہن میزبان و گلوکارہ دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

باغی ٹی وی :میزبان و گلوکارہ دعا ملک نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے دعا ملک سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بھائی فیروز خان نے شوبز کی دنیا چھوڑی دی اس سوال کے جواب میں دعا ملک نے کہا کہ بھائی کی طرح میری جانب سے بھی بہت جلد شوبز چھوڑنے کی ٹویٹ آنے والی ہے میرے بعد میری بہن حمیمہ ملک کی باری ہوگی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو دین کی جانب راغب کرنے میں مولانا طارق جمیل نے بہت اہم کردار ادا کیا ہےاور اس فیصلے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ تعالی کی ذات کا ہے اور ہمارا روحانیت کے ساتھ گہرا تعلق ہو گیا ہے اور ان تمام عمل میں کتابیں اور روحانی لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے جوکہ اللہ پاک کے قریب کرنے کے سفر میں شامل ہوتے ہیں

انہوں نے کہا ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں ہم کوئی سانے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا بھی روحانیت سے گہرا تعلق ہوگیا ہے جس کی بنیادی وجہ مجھے خود بھی سمجھ نہیں آئی لیکن سچ تو یہ ہے کہ جب مخلوق سے خلوص، وفاداری اور حقیقی محبت سمجھ نہیں آتی تو پھر سمجھ آجاتا ہے کہ خالق کی محبت کیا ہے

میزبان نے سوال کیا آپ شوبز چھوڑ دیں گے تو گزر بسر کیسے کریں گے اس پر دعا ملک نے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات کو منہ میں اگلے دن کے لئے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتی اور اللہ تعالی اس کلو کس طرح زندہ رکھتا ہے اداکارہ نے کہا کہ ہم بھی اس طرح ہی زندگی گزاریں گے

واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان نے ٹویٹر پر اعلان کیا تھا کہ میں اب شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں اس سے پہلے حمزہ علی عباسی نے بھی عارضی طور پر شوبز سے کناری کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا کو اسلام کی تبلخ کے لئے استعمال کریں

معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق

Comments are closed.