جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال کو 50 ملین روپے کا عطیہ
راولپنڈی ( باغی ٹی وی ) جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال میں 50 ملین روپے کی لاگت سے بچوں کے لئے دو سو بستروں کے وارڈ اور انتہائی نگہداشت کے جدید طرز کے یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا بینظیر بھٹو ہسپتال بچوں کے وینٹیلیٹر کے تناسب سے ریجن کے تمام ہسپتالوں سے سب سے بڑا ہسپتال بن گیا، وارڈ کا افتتاح جنرل حمید گل کی ہمشیرہ مسز کرنل فاخرہ مظہر نے عظمی گل یوسف گل جنرل جاوید اسلم ڈاکٹر رفیق احمد کے ہمراہ کیا ۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر ۔ انجینئر شفیق الرحمان، مولانا فضل الرحمن خلیل، جنرل افتخار بر گیڈ یئر صغیر ڈاکٹر ظفر الرحمان، کیپٹن محمد وارثی، عتیق الرحمن جنجوعہ عبدالحمید لون، منظور بٹ کنول حیات اور دیگر نے شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں عظمی گل نے کہا کہ یہ وارڈ جنرل حمید گل کی خواہش پر والدہ محترمہ بیگم مسز افسر شہباز گل نے شروع کرایا اور اس کی توسیع میں خود کرائی میری والدہ کی خواہش کی تکمیل کے لئے دن رات کام کرتے ہو ئے دس ماہ یہ کام مکمل کرایا اور آج گیارہ مارچ مرحوم والدہ کے سالگرہ کے اس کا افتتاح کروکر انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دس ماہ کی مدت میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا اس میں 20 جدید ترین انکو بیٹر ہیں اور ایک جدید ترین انتہائی نگہداشت وارڈ برائے نو مولود اطفال بھی شامل ہے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا کہ یہ ایک گراں قدر اضافہ ہے اور وینٹیلیٹر ز کے تناسب سے بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریجن کے ہسپتالوں میں سب سے بڑا ہسپتال بن گیا ہے








