لاہور: ہم عمران خان سے بہت متاثر ہیں ، وہ سچا وعدے کا پکا لیڈر ہے ،ناراض لیگی ارکان آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ، اندرکی باتیں باہرآگئیں ،اطلاعات کےمطابق (ن) لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے (ن) لیگ کے 6 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے اور اگر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے زیادہ دباؤ بڑھا یا کوئی ایکشن لیا گیا تو استعفیٰ کے لیے بھی تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ناراض ارکان پارٹی ایکشن کی صورت میں استعفیٰ دے کر ضمنی الیکشن پی ٹی آئی سے بھی لڑنے کو تیار ہیں، اس کے علاوہ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا، مسلم لیگ (ن) کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰعثمان بزدار سےملنے سے پہلے ان لیگی ارکان اسمبلی نے پہلے خود کئی اہم ملاقاتیں کیں اورپاکستان کے مستقبل کے حوالے سے عمران خان کی پالیسیوں پرنہ صرف سراہا بلکہ اعتماد کا اظہاربھی کیا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عثمان بزدار سے ملنےوالے ان لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرایک بات واضح کردی کہ ہم کسی ذاتی مفاد کےلیے نہیں بلکہ عمران خان کی شخصیت سے متاثرہوکراپنی سوچ فکرکوبدلنے پرمجبورہوئے ہیں
ذرائع کےمطابق اس اہم ملاقات میں ن لیگی اراکین اسمبلی نے کہاکہ نہ ہم پرکسی کا دباو ہے کہ ہم ن لیگ کو چھوڑیں سچ بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہےکہ عمران خان سچا وعدے کا پکا لیڈرہے ، وہ اس ملک کےلیے کچھ کرنا چاہتا ہے ، لٰہذا ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اگرپاکستان کوبدلنا ہے توپھراپنے آپ کو بدلنا ہوگا








