ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور اہلیہ کرونا وائرس کا شکار

0
43

ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی انہوں نے یہ بات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کی

باغی ٹی وی : آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ بات بتائی اورلکھا کہ انہیں اور اہلیہ ریٹا ولسن کو آسٹریلیا میں جسم میں درد سردی تھکاوٹ اور ہلکا بخار بھی محسوس ہوا اور کچھ ایسی چیزیں جو ابھی دنیا میں چل رہی ہیں جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ٹام ہینکس نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کرلیا ہے
https://www.instagram.com/p/B9nVasnBNF5/?igshid=1dmsvqb1o3g4s
اداکار نے لکھا کہ وہ ڈایکٹرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آئسولیشن میں رہیں گے اپنی اور اہلیہ کی صحت سے متعلق پرستاروں کو آگاہ کرتے رہیں گے انہوں نےمداحوں سے بھی اپنا خیال رکھنے کا کہا

Leave a reply