سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری :کپواڑہ میں بھی 3 نوجوان گرفتار،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ان تینوں کے ایک ہائی پروفائل کمانڈر بشیر پیر عرف امتیاز عالم سے قریبی رابطے تھے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر پولیس اور فوج نے کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں سرگرم حزب المجاہدین کے ارکان اعزاز پائیر ، ساکن کنن پوش پورہ کپواڑہ ، محمد الطاف پائیر اور عبد الروف ملک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو دارسن کپواڑہ کے رہائشی ہیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع کپواڑہ میں 2000سے اب تک 216مختلف واقعات میں 378افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 1633واقعات میں 2723افراد شہید کئے گئے جن میں342شہری شامل ہیں۔ضلع کپواڑہ میں اسی عرصے میں 419سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔کپواڑہ میں 8خود کش حملوں میں 19سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوئے۔








