متعدد شوبز شخصیات نے پائلٹ نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
باغی ٹی وی : شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ گرنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شوبز شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
– Wing Commander Nauman Akram embraced Martyrdom in F-16 crash in Islamabad during rehearsal for 23rd MARCH. Prayers for the family.
Innallilahe wa inna ilayhe rajeoun. #SOLDIERSDIEYOUNG #PAKISTANAIRFORCE #F16Crash pic.twitter.com/TvqyRVKSV8— Feroze Khan (@ferozekhaan) March 11, 2020
شوبز سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور ان کی فیملی کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی
Humaaray asal hero. #RIP #NomanAkram https://t.co/4y5STc62JM
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 11, 2020
گلوکار و اداکار علی ظفر نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کا اصل ہیرو قرار دیا
#NomanAkram …. May Allah bless the soul of Noman Akram Shaheed❤ pic.twitter.com/997B7AR9Tp
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 11, 2020
حمزہ علی عباسی نے بھی ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہید پائلٹ کی تصویر شئیر کی اور ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کی
WC Noman Akram
OC 9 Sqn embraced Shahdat in Islamabad just now in an F 16 crash during 23 match fly past rehearsal. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/JfJO29qwd9— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) March 11, 2020
اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا
سال 2019 میں پاک فضائیہ کے مقابلوں میں شیرافگن ٹرافی جیتنے والے قابل ترین وِنگ کمانڈر سکوارڈن نعمان اکرم آج شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے
میرے بیٹے کو کانٹا بھی چُب جائے میری جان نکل جاتی ہے یہ کیسی مائیں ہیں جو اپنے جگر گوشے ہماری حفاظت کیلئے ملک پر قربان کردیتی ہیں😢 pic.twitter.com/4dHBNpKj3J
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) March 11, 2020
اداکارہ ینا ملک نے شہید کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2019 میں پاک فضائیہ کے مقابلوں میں شیرافگن ٹرافی جیتنے والے قابل ترین ونگ کمانڈر سکوارڈن نعمان اکرم شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے ہیں
اداکارہ نے شہداء کا ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا میرے بیٹے کو کانٹا بھجی چبھ جائے تو میری جان نکل جاتی ہے یہ کیسی مائیں ہیں جو اپنے جگر گوشوں کو ہماری حافظت کے لئے قربان کر دیتی ہیں
وِنگ کمانڈر نعمان اکرم(شہید) چاہتے تو طیارے سے نکل کر اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے پاکستانی شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اگر وہ پیراشوٹ کے زریعے نکل جاتے تو طیارہ آبپارہ مارکیٹ، سیرینا ہوٹل پاک چائینہ فرینڈشپ سینٹر پر گِرتا تو کافی جانی نقصان ہوتا!
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) March 11, 2020
وینا نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم(شہید) چاہتے تو طیارے سے نکل کر اپنی جان بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے پاکستانی شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اگروہ پیراشوٹ کے ذریعے نکل جاتے تو طیارہ آبپارہ مارکیٹ، سیرینا ہوٹل پاک چائینہ فرینڈ شپ سینٹر پر گرتا تو کافی جانی نقصان ہوتا
As an aviator it breaks my heart & deeply saddens me to see a plane crash & pilot die. Today
WC Noman Akram, OC-9 Griffins Squadron embraced martyrdom today when his F-16 went down in Islamabad. An ace pilot. He stayed with the plane & didn’t eject. Salute & respect. R.I.P sir pic.twitter.com/irghJe2A2i— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) March 11, 2020
فخر عالم نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہید کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ونگ کمانڈر نعامان اکرم کی شہادت کی دل دہلا دینے والی خبر سننے کو ملی انہوں نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین اور سلیوٹ پیش کیا اور لکھا کہ وہ شہریوں کو بچانے کے لئے جہاز میں ہی رہے نکلے نہیں
As an aviator it breaks my heart & deeply saddens me to see a plane crash & pilot die. Today
WC Noman Akram, OC-9 Griffins Squadron embraced martyrdom today when his F-16 went down in Islamabad. An ace pilot. He stayed with the plane & didn’t eject. Salute & respect. R.I.P sir pic.twitter.com/irghJe2A2i— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) March 11, 2020
اداکار ہمایوں سعید نے بھی شہید کی تصویر شئیر کی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعاکی اور لکھا کہ اللہ ان کی فیملی کو اس غم کو سہنے کا حوصلہ اور صبر و جمیل عطا فرمائے
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے قابل ترین ونگ کمانڈر سکوارڈن نعمان اکرم نے سال 2019 میں پاک فضائیہ کے نشانے بازی کے مقابلوں میں شیرافگن ٹرافی جیتی تھی
پاک فضائیہ کا طیارہ کریش ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم رتبہ شہادت پر فائز