گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی وارننگ کل سے ختم ہو جائے گی یکم جولائی سے سخت کریک ڈائون کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کو دی گئی وارننگ کی مدت کل 30 جون سے ختم ہو رہی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کئی بار سخت کریک ڈاو¿ن کے اعلانات کیے گئے لیکن وہ اعلانات محض اعلانات تک محدود رہے اور کاروائی نہ ہوسکی۔

عیاشی ختم ، یکم جولائی سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Shares: