کورونا وائرس کے باعث عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش منسوخ

0
39

پاکستان کے مقبول ڈرامے عہد وفا کی آخری قسط آج 14 مارچ کو پاکستان بھر میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونی تھی تاہم اب پروڈیوسرز نے اسے دنیا بھر میں بڑھتے کورونا وائرس کے خوف کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل عید وفا کی آخری قسط آج 14مارچ کو سینما میں نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پروڈیوسرز نے ڈرامے کو سینما میں دکھانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے

ڈرامے کے پروڈیوسر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینما میں ڈرامے کی نمائش کی منسوخی کورونا وائرس کے پیش نظر کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی آخری قسط پندرہ مارچ اتوار کو ٹی وی پر پیش کی جائے گی

ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی ہے جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایکدوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے بقیہ زندگی گزارتے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں اور کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے جبکہ اسمیں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

Leave a reply