سری نگر : بھارتی فوجیوں نے ضلع اننت ناگ میں چار نوجوان شہید کردیے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ایک کارروائی میں اتوار کی صبح ضلع اننت ناگ میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو صبح ضلع کے علاقے وتر گام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے وترگام، اچھہ بل اور اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی شروع کردی۔
شہید نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت طارق احمد کے طورپر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔