تدبیراں دے چارے نئیں‌چلدے،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا 156 سے زائد ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار،دنیا بے بس ہوگئی

اسلام آباد:تدبیراں دے چارے نئہیں‌چلدے ،جدوں تیروجے تقدیراں دا،کورونا وائرس 156 سے زائد ممالک تک پھیل گیا، ہلاکتیں 6 ہزار تک جا پہنچی،دنیا بے بس ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں شروع ہونے والا نیا کووڈ 19 کورونا وائرس 15 مارچ کی شام تک دنیا کے تقریبا 156 ممالک تک پھیل چکا تھا اور اس نے دنیا بھر میں ایک لاکھ 56 ہزار 400 سے زائد افراد متاثر کرلیے تھے۔

چینی اخبار نے 14 مارچ کو بتایا تھا کہ اگرچہ کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق دسمبر 2019 کے وسط میں کی گئی تھی تاہم چینی حکام کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہاں کچھ لوگ نومبر میں بھی اس مرض میں مبتلا تھے مگر ان کی تشخیص نہیں ہو پائے تھی اور بعد ازاں حکام کو احساس ہوا کہ نومبر میں ہسپتالوں کے چکر لگانے والے افراد بھی دراصل کورونا کے شکار تھے۔

دسمبر 2019 کے وسط تک چین کو اپنی لپیٹ میں لیا اور فروری کے آخر تک یہ وائرس وہاں سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچا۔چین کے بعد جنوبی کوریا اور ایران جیسے ممالک کو متاثر کیا اور وہاں کچھ ہی عرصے میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی مگر پھر کورونا وائرس نے اپنی رفتار بڑھائی اور اس وائرس نے یورپ اور امریکا کو اپنا نیا مرکز بنایا۔

گزشتہ برس روز میں کورونا وائرس پچھلے تین ماہ کے مقابلے تیزی سے پھیلا ہے اور اس وقت تک دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 400 تک جا پہنچی ہے جب کہ فروری کے اختتام تک اس مرض کے شکار افراد کی تعداد 90 ہزار تک تھی جس میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے تھا۔

اب حیران کن طور کورونا وائرس کے کیسز چین کے بجائے یورپ، امریکا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سامنے آ رہے ہیں، تاہم کورونا وائرس کے نئے کیسز سب سے زیادہ یورپ میں ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں میں محض آخری 2 دن میں ہی 30 ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور سب سے زیادہ اضافہ یورپ میں دیکھا گیا، جہاں صرف اسپین میں ہی ایک دن میں 1500 کیسز ریکارڈ کیے گیے۔

Comments are closed.