کرونا وائرس نے سب بدل دیا، سندھ حکومت نے تعلیمی سال کا نیا شیڈول جاری کردیا

0
37

کرونا وائرس نے سب بدل دیا، سندھ حکومت نے تعلیمی سال کا نیا شیڈول جاری کردیا
باغی ٹی وی :محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہےکورونا وائرس کے سبب رواں برس تعلیمی سال تاخیر کیساتھ یکم جون2020 کو شروع ہوگا۔

اسٹیرنگ کمیٹی نے تمام اسکولوں کو اسکول بند رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی کے فیصلے کے بعد وزیرتعلیم نے اسکولوں کو ہدایت پرعمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغازیکم جون2020 سے ہوگا اور نہم و دہم کے امتحانات 15 جون کو ہوں گے جن کے نتائج 15 اگست2020 کو جاری کیے جائیں گے۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے نئے داخلے15 جولائی2020 سے شروع ہوں اور نئے کلاسیں 15 اگست سے شروع ہوں گی.انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 6 جولائی 2020 سے شروع ہوں گے جن کے نتائج 15 ستمبر2020 کو جاری ہوں گے۔

وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران والدین کو بچوں کی فیس جمع کرانی ہوگی وہ تعلیمی ادارے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر سکیں۔سعید غنی نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو سنگین صورتحال میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ہم نہیں چاہتے کہ زبردستی تعلیمی ادارے بند کروائیں۔
ادھر زیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم وزیراعظم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں،27 کراچی میں 50 سکھر میں ہیں،سکھر والے کیسز اتنے الارمنگ نہیں ہیں،کورونا وائرس سےمتعلق درست اعداد شمار عوام کو بتا رہے ہیں،مجھےتشویش ہوئی قرنطینہ سےآئےافرادمیں بھی ٹیسٹ مثبت آ رہے تھے،ٹیسٹ صرف اسکاکیا جارہا ہےجس کی ٹریول ہسٹری ہویا رابطہ ہو،بہت سے لوگوں کو پتابھی نہیں چلتا کہ انہیں وائرس ہواہے،سکھر میں 2048 لوگوں کی جگہ ہے، جس پر شک ہے اس کو 14 دن الگ رکھنا ہے، جس میں تشخیص ہو جاتی ہے وہ لوگ آپس میں مل سکتے ہیں،فیصلہ کیاہےتفتان سے آنے والوں کوہم آئیسولیشن میں رکھیں گے،سکھرمیں آئے زائرین کامسئلہ نہیں کیونکہ وہ ہمارے سامنے ہیں،سکھر کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ لوگوں کی صحت کا خیال رکھ رہے ہیں، تین ٹائم کا کھانا کمرے کے باہر رکھ دیا جائے گا، متاثرین کو تمام سہولیات دیں گے، ڈاکٹرز بھی چیک اپ جاری رکھیں گے.وائرس کی تشخیص ہونے کی وجہ سے کسی انجکشن کی ضرورت نہیں، بخار، کھانسی کی دوا دی جائے گی اور کوئی علاج نہیں، جس کو آکسیجن کی ضرورت ہو گی اس کو آکسیجن دی جائے گی، ہم نے ڈاکٹر ارینج کئے جو چیک اپ کر رہے ہیں.سکھر میں سب سے زیادہ کیسز ہیں،وائرس ہاتھ ملانے یا چھینک سے ہوتا ہے، جن کے ٹیسٹ رہ گئے ہیں وہ آج تک مکمل ہو جائیں گے. جو قرنطینہ میں ہیں وہ اندر ہیں ان سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا، میں ان سب سے معافی مانگوں گا جن کو اندر رکھا ہوا ہے، خوشی سے نہیں رکھا لیکن سب کی بھلائی کے لئے رکھا ہے، ہم نے آئسولیشن سنٹر بڑھا دیئے ہیں، کراچی میں دو ہسپتالوں کو آئسولیشن سنٹر بنا دیا ہے،

Leave a reply