کورونا سے متاثرہ افراد ہسپتال علاج کروانے کی بجائے گھر بھاگ جاتے ہیں ڈاکٹر پریشان، نادیہ جمیل

0
97

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کوورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے کئی ممالک میں متعدد سرگرمیاں بند کر دی گئیں ہیں اور لوگوں کو حفاظتی اقدامات کے طور پر گھروں میں رہنے کی اور سماجی سر گرمیاں محدود رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے جبکہ کووڈ پوزیٹیو لوگوں کو آئسولیشن مین رکھ کر ان کا علاج کیا جا رہا ہے

باغی ٹی وی : پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافی ہو رہا ہے جس کے پیش نظر حکومت پاکستا ن سمیت مختلف ممالک نے تمام سر گرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور کورونا سے متاثر افراد کے لئے مختلف آئسولیشن سینٹر بنا رکھے ہیں

لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں ان کے ایک دوست پاکستانی ڈاکٹر دوست نے فون کیا اور کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ قرنطینہ میں رکھنے والے مریض جن میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹس کے بعد بھی ہسپتال میں رک کر علاج کروانے کی بجائے بھاگ جاتے ہیں

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے

Leave a reply