واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے جولائی کے ماہ تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ جولائی یا اگست تک ملک سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے بہترین انتظامات کیے اور عوام نے ہدایات پر مکمل عمل کیا تو جولائی یا زیادہ سے زیادہ اگست تک اس وائرس پر قابو پالیں گے جس کیلیے ایک مقام پر 10 سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مہلک وائرس کے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اور سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات سے نبرد آزما شہریوں کو ان کے گھروں پر براہ راست امدادی چیک بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایک طرف امریکہ نے اعلان کرکے دنیا کوحیران کردیا ہےکہ اس کے فوجیوں کوہونے والا کرونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکے گا اوربہت جلد یہ فوجی صحت مند ہوجائیں گے ، جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ امریکہ آخر اتنے اعتماد سے یہ بات کیوں کررہا ہے

واضح رہے کہ متحدہ ریاست ہائے امریکا کی تمام ہی ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے جس میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 104 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

Shares: