قصور
اتفاق رولر فلور مل بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگی قیمتیں کم ہوتے ہی فاٸن آٹا کے تھیلوں کا وزن کم کر دیا
تفصیلات کے مطابق اتفاق فلور مل راٸیونڈ روڈ قصور بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگی فاٸن آٹے کا تھیلا 90 کلو گرام کا تھیلا چند دن پہلے 4200 روپیہ کا تھا جس پر گورنمنٹ نے ریٹ کم کرنے کا آرڈر جاری کیا تو مل نے تھیلے کی قیمت کم کرکے 3900 روپیہ کر دی اور ساتھ ہی وزن 90 کلو کی بجاٸے 84 کلو کر دیا اور اب مذید چند دنوں سے 80 کلوگرام کر دیا گیا ہے جس سے مل مالکان ناجاٸز منافع کما رہے ہیں اور سارا بوجھ غریب نان باٸیوں پر آ گیا ہے کیونکہ پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ روٹی و نان کے کم وزن پر تو نان باٸیوں کو جرمانے کرتے ہیں مگر کم وزن پر فلور مل مالکان کو نہیں

وزن کم قیمت بھی حساب برابر
Shares: