کورونا کی تباہی.اٹلی لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھانے پر مجبور

باغی ٹی وی :اٹلی میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھا دیا.اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں ،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32 اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

Shares: