چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کوروان وائرس نے دنیا بھر میں اپنا خوف پھیلا رکھا ہے ہر کوئی اس مسئلے کے بارے میں بات کرتا نظر آتا ہے جہاں میڈیا پر اس ٹاپک پر ہر وقت بحث جاری ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے
باغی ٹی وی : چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کوروان وائرس نے دنیا بھر میں اپنا خوف پھیلا رکھا ہے ہر کوئی اس مسئلے کے بارے میں بات کرتا نظر آتا ہے جہاں میڈیا پر اس ٹاپک پر ہر وقت بحث جاری ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے اور کئی لوگ اس سے نالاں نظر آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی بیزاری کا اظہار کرر ہے ہیں
انتہائی معذرت کے ساتھ پاکستانی میڈیا کو کرونا وائرس سے اموات کا ایسی بیتابی سے انتظار ہے کہ جیسے بس نہیں چل رہا خود ہی چند افراد کو ہلاک کر دیں۔
یہ اجتماعی استغفار کا وقت ہے قوم کو ذہنی بیمار کرنے کا نہیں۔— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) March 18, 2020
سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان مرکزی ترجمان متحدہ مجلس عمل شاہ اویس نوروانی نے ٹویٹ میں میڈیا پر تنقید کر تے ہوئے بیزاری کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ انتہائی معذرت کے ساتھ پاکستانی میڈیا کو کورونا وائرس سے اموات کا ایسی بیتابی سے انتظار ہے کہ جیسے بس نہیں چل رہا خود ہی چند افراد کو ہلاک کردیں
اویس نورانی نے مزید لکھا کہ یہ اجتماعی استغفار کا وقت ہےقوم ک ذہنی بیمار کرنے کا نہیں
واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تمام ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے تما م مارکیٹیں مالز پبلک ٹرانسپورٹس عوامی اور تفریحی مقامات مذہبی شادیوں کے اجتماعات اور تمام کھیلوں شوبز اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے