پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے ائیر لائن عملے سے ماسک پہننے کی درخواست کی ہے

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان نے ائیر لائن عملے سے ماسک پہننے کی درخواست کی ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سمیع خان نے لکھا کہ وہی لکھ رہا ہوں جو میں نے دیکھا ہے انہوں نے لکھا کہ ائیر لائن کے عملے سمیت ائیر پورٹ پر موجود کاؤنٹر پر کام کرنے والے لوگ ماسک پہننے کو یقینی بنائیں


اداکار نےاپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے حکام سے کہا کہ اس معاملے پر سختی سے نوٹس لیں

اپنے ایک اور ٹویٹ میں اداکار نے اپنی ماسک پہنے ہوئتے ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ حفاظت پہلے انہوں نے لکھا کہ محفوظ رہیں اور کورونا سے حفاظتی تدبیر کے تحت دوسروں سے دوری اختیار کریں انہوں نے دعا کی کہا اللہ تمام انسانوں کی اس مشکل وقت میں مدد کرے آمین


واضح رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہے

Shares: