24 گھنٹوں میں کرونا سے 11 سو ہلاکتیں،اٹلی میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زیادہ اموت

0
68

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 سو ہو گئیں

اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 627افراد ہلاک ہو گئے،اٹلی میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی،اٹلی میں 24گھنٹے کے دوران 5 ہزار986کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 149ہلاکتیں ہوئی ہیں

قطر نے کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، جس سے اس کے کل کیس 470 ہو گئے ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

امریکا میں کورونا سے 2 سو18 افراد ہلاک اور 14ہزار3 سو21 افراد متاثر ہیں۔کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاس اینجلس میں شاپنگ مراکز، انڈور مالز، غیر ضروری ریٹیل تجارتی سینٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ارجنٹائن لاک ڈاؤن کرنے والا جنوبی امریکا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کی مسلسل فراہمی کے لئے مستقل پلان ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس اڈھانوم گیبریئس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تقریباً 70 ممالک کو میڈیکل سازوسامان بھیجا گیا ہے جبکہ 120 ممالک نے 15 لاکھ تشخیصی کٹس وصول کر لی ہیں

Leave a reply