لاہور:کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،آرمی چیف پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کردیں ،اسی میں بہتری ہے ،مبشرلقمان نے جنرل باجوہ سے اہم درخواست کردی ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی ، سینئیرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں بڑی تیزی سے ہونے والے اضافے کے بعد پاک فوج کے سربراہ سے ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کردی
معروف صحافی مبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل پرپاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دنیا کرونا کے سامنے بےبس ہوگئی ہے ، ترقی یافتہ ممالک کچھ نہیں کرپارہے اورکرونا بڑی تیزی سے تباہی پھیلا رہا ہے،
مبشرلقمان نے کہا کہ کل وزیراعظم سے ملک کے کچھ ذمہ داران صحافیوں کی ملاقات ہوئی تھی جہاں کرونا کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، وزیراعظم نے اس موقع پربتایا کہ وہ منگل کے روز معاشی پیکچ کا اعلان کریں گے تاکہ وہ لوگ جو ان حالات میں مالی طورپرپریشان ہیں ان کوکچھ نہ کچھ روزگارمل سکے

مبشرلقمان نے کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے لیکن اس وقت صورت حال بگڑرہی ہے،ان حالات میں جب بڑی بڑی معاشی طورپرمستحکم حکومتیں بے بس ہوگئیہیں، اوروہاں مجبورا فوج کے سپرد ملک کو کردیا ہمیں بھی آنے والے دنوں میں خطرات کے پیش نظر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کردینی چاہیے تاکہ ایک کنٹرولذ سسٹم کے تحت کرونا وائرس کے خلاف مزاحمت کی جائے
مبشرلقمان نے کہا کہ ہمارے ہاںابھی تک بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ وائرس گرمی میں ختم ہوجائے گیا ، انہوں نے کہا کہ اتنی جہالت کہ ہم گرمی کا انتظارکرتے کرتے اتنا زیادہ نقصان کربیٹھیں گے
مبشرلقمان نے اس ایمرجنسی کی وجہ نفاذ بیان کرتے ہوئے کہا کہ چین جیسے ملک میں حکومت نے ایسے افراد کو زبردستی محصورکرکے اس وائرس کے حملوں سے نجات مل گئی ،ہمیں بھی پاک فوج کو بھی اس ملک میں لوگوں کے من پسند آزادیوں کو کرونا کی موجودگی میں روکنا ہوگا
مبشرلقمان نے کرونا وائرس کے حملوں کے دوران ایسے پاکستانیوں کی منفی سوچ پربہت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ افراد نے ماسک اورسینیٹیرنزمارکیٹ سے غائب کردیا ، اس کی منہ مانگی قیمت مانگ رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ بعض ایسے پرائیویٹ سکولز کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ بچوں سے چار چار ماہ کی ایڈوانس فیسیں لے لی ہیں، بعض او لیول اوراے لیول اورایسے ہی نام نہاد ادارے ٹیوشن فیس ہتھیا رہے ہیں یہ ایک بہت بڑا جرم ہے،
ممشرلقمان نے جنرل باجوہ سے درخواست کی کہ وہ ایمرجنسی نافذ کریں اوران لوگوں کو خیال بھی رکھیں جن کو ادویات نہیں مل رہیں ، ایسے بھی ہیں جن کوکھانا نہیں مل رہا وقت پر، ایسے بھی ہیں جوقرنطینہ سینٹرز میں رک نہں رہے اور بھاگ بھاگ کرباہرآرہے ہیں
مبسر لقمان نے مزید کہا کہ صرف عوام ہی نہیں بعض سرکاری حکام بھی کرونا سے بچنے کی کوشش نہیں کررہا ، انہوں نے گورنرہاوس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حلف کی تقریب ہوئی جہاں بہت زیادہ لوگوں کا جم گھٹا تھا
مشبرلقمان نے کہا کہ یہ نازک موقع ہے غریب لوگوں کی مدد کرنے چاہیے ، ان کی کھانےپینے کا اتنظام کرنا چاہیے ، مبشرلقمان نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے ملک وقوم کے لیے وزیراعظم کو بھی حالات کا تدارک کرنا چاہیے ، اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو حکومت کی مدد کے لیے میدان میں آنا چاہیے








