شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، آتے ہی عوام سے کیا اپیل کر دی
باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،وباء کے سلسلے میں انہوں نے کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کی وجہ سے لندن گیا تھا، عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی قیام کریں
Just landed Islamabad — aik doosray se faasla rakhain aur koshish kar ke ghar per rahain ta ke koi bhi hum main se is beemari ki waja se apnay piyaroon se juda na ho- Allah aap sab ka aur watan e aziz ka Hamiyo Nasir ho. Love you all!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 22, 2020
خیال رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے








